ڈیرہ غازی خان تین بلوچ نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

ڈیرہ غازی خان: پاکستانی فورسز اور سی ٹی ڈی نے 2 نومبر کی صبح دو گھروں پر چھاپے مار کر تین بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی شناخت جمعہ ولد پیر محمد بھارانی، داؤد ولد پیر محمد بھارانی اور حاکم علی ولد مجید بھارانی کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق رونگھن کوہ سلیمان سے بتایا جاتا ہے۔

داؤد بھارانی اور حاکم علی بھارانی غازی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جبکہ تیسرا نوجوان جمعہ بھارانی ان دونوں کا چچا زاد بھائی ہے۔