
نوشکی پولیس تھانے پر دستی بم حملہ
نوشکی: نامعلوم مسلح افراد نے سٹی پولیس تھانے کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے تھانے کی عمارت پر دستی بم پھینکا جس سے زور دار دھماکا ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کے مطابق حملے کے فوراً بعد پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دھماکے سے تھانے کی دیوار اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹنے کی اطلاع ملی ہے۔












































































































































































































































































































































































