
بلوچستان بارشوں کا فقدان، خشک سالی کے خطرات بڑھنے لگے
بلوچستان: کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں۔ کئی علاقوں میں زیرِ زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے چلی گئی ہے جبکہ پینے کے پانی کی شدید قلت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے کے بیشتر اضلاع، خصوصاً کوئٹہ، چاغی، خاران، واشک، پنجگور، کیچ اور گوادر میں یا تو بارش نہیں ہوئی یا معمول سے کہیں کم ہوئی ہے۔ موسمیاتی ریکارڈ کے مطابق 21 جنوری سے 30 ستمبر تک جیونی میں 253، دالبندین میں 214، نوکنڈی میں 202 اور پنجگور میں 173 دن مسلسل خشک رہے۔











































































































































































































































































































































































