
ڈیرہ بگٹی مزید پانچ افراد پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ
ڈیرہ بگٹی: سوئی بکرا کالونی، اور بگٹی کالونی میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے گھروں پر چھاپے مارے جہاں لوٹ مار کی گئی خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پانچ افراد کو جبری گمشدگی کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
جن کی شناخت لاکرم ولد منشی بگٹی، احسان ولد شریف بگٹی، ابراہیم ولد رستم بگٹی، ماندھا بگٹی ولد اٹل بگٹی، اور ان کے بھتیجے نور دین ولد مرحوم زُنو بگٹی شامل ہیں۔
یاد رہے ڈیرہ بگٹی سے آج پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہو گئے ہیں









































































































































































































































































































































































