IMG 20251008 195426 007

ہرنائی جعلی مقابلےمیں مارے جانے والے تین نعشوں کی شناخت ہوگئی

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کی شناخت ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ ہرنائی کے مطابق شہر سے تقریباً 22 کلو میٹر دور زندہ پیر کے مقام پر پہاڑی علاقے سے 4 نامعلوم افرادکی لاشیں ملیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولین کے جسموں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ 3 لاشوں کی شناخت نور محمد سکنہ بابر کچ کوٹ منڈئی ضلع سبی، اور محمد رسول کے نام سے ہوا جب کہ ایک کی شناخت گزشتہ روزجمعہ خان سکنہ کوریاک سپن تنگی ضلع ہرنائی کے نام سے ہواتھا جسے ایک سال قبل ہرنائی سے فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا ۔

انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔