
گومازی پاکستانی فورسز کا چھاپہ، نوجوان حراست کے بعد جبری لاپتہ
تمپ: گومازی گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے، جس کے دوران ایک نوجوان جلال ولد جلیل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، فورسز نے تقریباً 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ذریعے گھروں پر چھاپے مارے اور اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا۔
اہل خانہ کے مطابق جلال کو گھر سے اٹھا کر لے جایا گیا اور ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔اہل خانہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلال کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔






































































































































































































































































































































































