کیچ پاکستانی فورسز پر حملہ

کیچ پاکستانی فورسز پر حملہ

کیچ: کولواہ ڈنڈار میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب کم از کم نو اہلکار ایک ہی مقام پر موجود تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹروں آمد و رفت دیکھی گئی۔

سرکاری ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔