
کیچ میں 4 خواتین سمیت 12 زائرین جبری لاپتہ، مستونگ میں تحصیل ہیڈکوارٹر پر دستی بم حملہ
کیچ میں پاکستانی فورسز نے چار خواتین فرزانہ، میمل، شہر بانو اور شیریں سمیت 12 زائرین کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق زائرین زیارت کے لیے کوہِ مراد جا رہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز نے انہیں روک کر حراست میں لیا جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ لاپتہ افراد میں ایک بزرگ لال بخش بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب مستونگ گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر پر دستی بم حملہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔






































































































































































































































































































































































