
کیچ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے دو نوجوان جان بحق
کیچ: پاکستانی فوج کی پشت پناہی میں سرگرم ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو جان بحق کردیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تگران آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نور احمد ولد نور محمد سکنہ بالیچہ کو قتل جبکہ محیب ولد میا کو زخمی کردیا۔ تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
بعض ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کو ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔دوسری جانب گزشتہ روز تربت کے علاقے ناصر آباد کے رہائشی سید ولد الہی بخش کو ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک گاڑی سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واضح رہے کہ ڈیتھ اسکواڈ پاکستانی فوج کی پشت پناہی میں سرگرم ہے، جو مسلسل نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہی ہے۔




































































































































































































































































































































































































