
کیچ تین افراد کی لاشیں برآمد
دشت ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت ابو بکر ولد حاصل سکنہ بلنگور اور طاہر احمد ولد اللہ بخش سکنہ شولی دشت کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کی ہلاکت کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری واقعہ تمپ گومازی سے دو روز قبل پاکستانی فوج اور ان کے تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے نوجوان دلہے عمران ولد نادل قومی کی لاش آج گومازی کراس کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق عمران کو دو روز قبل سرپ گاڑی میں سوار مسلح افراد اور پاکستانی فوج نے گھر سے زبردستی اٹھایا تھا۔
اغوا کے وقت وہ شادی کی تیاریاں کر رہا تھا اور ایک دن بعد اس کی شادی طے تھی۔ورثاء اور علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران کو شدید تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔






































































































































































































































































































































































