IMG 20251223 181417 218

کیچ ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چار افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف دھرنا

کیچ کے علاقے کرکی تجابان کے مقام پر ایک ہی خاندان کے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو حراست میں لینے پر اہلخانہ نے سی پیک روڈ احتجاجاً بند کرکے دھرنا دے دیا۔

اہلخانہ کے مطابق، گمشدہ افراد میں فرید اعجاز، ثناء اللہ دلوش، ہانی دلوش اور گل نسا واحد شامل ہیں۔

ان میں سے ہانی اور حیر نسا کو پاکستانی فورسز نے حب چوکی سے حراست میں لیا ہے جبکہ باقیوں کو ضلع کیچ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق حیرنسا ایک 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ، اپنی گرمیوں کی چھٹیوں میں حب چوکی گئی ہوئی تھی۔ جبکہ ہانی ایک آٹھ ماہ کی حاملہ عورت ہے۔