
کوئٹہ کشمیر آباد میں گیس دھماکہ، ایک شخص زخمی
کوئٹہ: کلی کشمیر آباد میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں نذیر احمد سمالانی کے بیٹے منور احمد سمالانی شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ کم پریشر کے باعث گھروں میں گیس جمع ہو جاتی ہے اور بحالی کے دوران دھماکوں کے واقعات پیش آتے ہیں، جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق ہیں۔



































































































































































































































































































































































































