کوئٹہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان جبری لاپتہ

کوئٹہ: کلی قمبرانی سے 2 نومبر 2025 کی رات تقریباً 11 بجے پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران فورسز نے بلوچ نوجوان شہیک قمبرانی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والا نوجوان کلی قمبرانی کوئٹہ کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ریاستی ادارے اسی خاندان کے افراد کو جبری گمشدگی اور دیگر مظالم کا نشانہ بنا چکے ہیں جس سے خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔