
کوئٹہ میں وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6025ویں روز بھی جاری
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6025 ویں روز بھی جاری رہا۔
تنظیم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جبکہ حکام کی جانب سے پیش رفت نہ ہونے کے باعث کیمپ برسوں سے قائم ہے۔
وی بی ایم پی کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی اور اُن کے کیسز کے حل تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جبری گمشدگیوں کو روکا جائے اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔




































































































































































































































































































































































































