IMG 20260122 171804 544

کوئٹہ سے مزید دو نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

کوئٹہ سے گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے مزید دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد ان کا کوئی خبر نہیں ہے۔جبری لاپتہ کئےگئے دونوں نوجوانوں کی شناخت عرفان قمبرانی اور حسنین قمبرانی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ شب حسیبہ قمبرانی کے بھائی حسان قمبرانی کو بھی گھر سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کیا گیا جو اس سے قبل 14 فروری 2020 کو کلی قمبرانی سے جبری طور پر لاپتہ ہوئے تھے اور 15 ماہ کی طویل اذیت ناک گمشدگی کے بعد 7 مئی 2021 کو بازیاب ہوئے تھے۔ ایک بار پھر انہیں اسی علاقے سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔