
کوئٹہ سفر خان مری کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کو 16 سال مکمل
کوئٹہ: 26 اکتوبر 2025 کو سفر خان مری کی جبری گمشدگی کو 16 سال مکمل ہو گئے۔ سفر خان مری، جو ٹھیکیدار اور حاجی شیر دل خان کے فرزند تھے، کو پاکستانی فورسز نے 26 اکتوبر 2009 کو عارف گلی، برمہ ہوٹل، کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔
سفر خان مری کی والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کی طویل جبری گمشدگی کے باعث وہ شدید کرب و اذیت میں زندگی گزار رہی ہیں۔
انہوں نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کردار کو ادا کرتے ہوئے ان کے بیٹے کی بازیابی کو یقینی بنائیں اور انہیں زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائیں۔ان کی والدہ نے کہا کہ 16 سال گزر جانے کے باوجود بھی انہیں اپنے بیٹے کی زندگی اور سلامت ہونے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ملی ہیں، اور وہ انصاف اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپیل جاری رکھیں گی۔




































































































































































































































































































































































































