F4317FD3 097B 48C0 95B5 436BBD754809 768x432 1

کوئٹہ دو نوجوان پاکستانی فورسز نے حراست بعد جبری لاپتہ کیے ۔

کوئٹہ: لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت حذیفہ بزدار ولد ذوالفقار اور ریحان بزدار ولد نصیرالدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔اہلخانہ کے مطابق، دونوں نوجوانوں کو 24 اگست کو کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے دونوں کے بارے میں کسی قسم کی معلومات دستیاب نہیں ہیں، اور نہ ہی انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ گزشتہ دو دہائیوں سے ایک حساس اور سنگین انسانی حقوق کا معاملہ بنا ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، سینکڑوں افراد جن میں طلبہ، سیاسی کارکن، اور عام شہری شامل ہیں مختلف اوقات  میں جبری گمشدگی کا شکار ہو رہے ہیں۔