کوئٹہ جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5979 ویں روز بھی جاری

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5979 دن مکمل ہوگئے۔

وی بی ایم پی کے کیمپ کا مقصد لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ تنظیم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک تمام لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوتے، احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔