

کوئٹہ جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 5960ویں روز بھی جاری
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5960ویں روز بھی جاری رہا۔کیمپ میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ دہرایا۔وی بی ایم پی کے رہنماؤں نے کہا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور ریاست کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔















































































































































































































































































































































































































































