IMG 20260105 153022 050

کوئٹہ اور مند سے چھ افراد حراست بعد لاپتہ

کوئٹہ کلی سوراب خان قمبرانی میں 4 جنوری کی رات تقریباً ایک بجے ایک گھر پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور فرنٹیئر کور مقامی ذرائع اور اہلِ خانہ کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں میں داؤد بلوچ ولد حاجی شاہ بخش، عمر بلوچ ولد حاجی شاہ بخش، نصیب اللہ ولد شہداد خان اور ایک کمسن لڑکا گہرام ولد فیض محمد شامل ہیں۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے ان چاروں افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس کے باعث خاندان شدید ذہنی دباؤ اور اضطراب کا شکار ہیں۔لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے بتایا کہ رات گئے گھر پر فورسز کے اہلکار آئے، تلاشی لی گئی اور مذکورہ افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ تو گرفتاری کی وجوہات بتائی گئیں اور نہ ہی یہ واضح کیا گیا کہ انہیں کہاں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ادھر کیچ سے اطلاعات ہیں پاکستانی فورسز نے مند کے علاقے گوبرد میں گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے گھر گھر چھاپہ مارکر اس دوران بشیر ولد گل محمد کے گھر پر چھاپہ مارکر اس کے دو بیٹے سرور اور حاضر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔