ڈیرہ بگٹی بارودی سرنگ دھماکہ دو افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی بارودی سرنگ دھماکہ دو افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی: نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے زد میں آنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کے لیویز حکام کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی لنجو صفاری چاکرانی میں زیر زمین نصب بارودی سرنگ کے زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار دو افراد افتاب اور کوبڑی بگٹی شدید زخمی ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگیا۔

واقع کی اطلاع پر لیویز اور سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئے زخمیوں کو سوئی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کی مذید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔