
چھ ماہ گرزنے کے باوجود بھی سید انس شاہ منظر پر نہیں آ سکا، اہل خانہ تشویش میں مبتلا۔
قلات کے رہائشی سید انس شاہ جن کو کوئٹہ سے قلات اپنے گھر جاتے ہوئے پاکستانی فورسز نے 13 جون کو گرفتار کرکے جبری طور لاپتہ کردیا تھا، تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔
اہل خانہ کا کہنا ھے سید انس شاہ کو آج پورے چھ ماہ مکمل ہونے کے باوجود بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ انس شاہ چھوٹے عمر کے ایک عام سے طالب علم تھے اور سادات خاندان سے تعلق رکھتے تھے، ان کا قصور صرف بلوچ ہونا تھا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انس کو منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ انکا گناہ اور بے گنائی کا سب کو علم ہو، وگرنہ جبری لاپتہ کرکے انس سمیت انکے اہل خانہ کو پریشان کرکے تشویش میں ڈالنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ھے۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انس کو جلد منظر یام پر لاکر رہا نہیں کیا گیا تو وہ بھرپور احتجاج اور پریس کانفرنس کا حق محفوظ رکھتے ہوئے سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہونگے۔




































































































































































































































































































































































































