
پنجگور پاکستانی فورسز کے مارٹر فائر سے خاتون زخمی، دالبندین بہن بھائی کے جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج
گزشتہ روز پنجگور کے علاقے بالگتر میں پاکستانی فورسز کی جانب سے مارٹر فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت دردانہ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ نذیر احمد نامی شخص کی زوجہ ہیں۔ پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات اندھیرے میں عام آبادی پر گھروں پر مارٹر گولے داغے، جس کے ایک گھر پر گرنے سے وہ زخمی ہو گئی۔
دوسری جانب دالبندین میں زبیر بلوچ اور ان کی ہمشیرہ رحیمہ بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ نے سڑک بلاک کر دی۔ احتجاج میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز دالبندین کی ظہور کالونی پر چھاپہ مار کر زبیر بلوچ ولد محمد رحیم اور رحیمہ بلوچ بنت محمد رحیم کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
انہوں نے زبیر اور رحیمہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔




































































































































































































































































































































































































