
پنجگور نعش برآمد، خضدار ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق
پنجگور کے ایئرپورٹ ایریا سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امین اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب خضدار میں ایم ایٹ شاہراہ پر پک اَپ اور ڈمپر کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جانبحق اور زخمی افراد کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔




































































































































































































































































































































































































