
پنجگور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی اغوا کے بعد قتل
پنجگور: تحصیل پروم میں پاکستانی فوج کی پشت پناہی میں سرگرم ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے دو نوجوانوں کو گھروں سے اغوا کے بعد قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، قتل ہونے والے افراد کی شناخت ظہور ولد عرض محمد، سکنہ جائیں پروم اور فقیر جان ولد غلام شمبی زئی سکنہ پروم دز کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں نوجوان گزشتہ شب اپنے گھروں سے زبردستی اغوا کیے گئے اور بعد ازاں ان کی لاشیں پھینک دی گئیں۔
واضح رہے کہ ظہور ولد عرض محمد کا بھائی نذر محمد ولد عرض محمد بیس دن قبل اسی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغوا اور قتل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ظہور کو بھی اسی طرح قتل کر دیا گیا ہے۔





































































































































































































































































































































































