IMG 20260109 125941 645

پنجگور اور مند سے دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

پنجگور کے علاقے وشبود سے پاکستانی فورسز نے الیاس ولد حاجی غلام حسین کو حراست میں لیاعینی شاہدین اور اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ الیاس کو پنجگور کے علاقے چیدگی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا۔

لواحقین کے مطابق حراست کے بعد الیاس کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، تاہم کئی دن گزرنے کے باوجود ان کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔

دوسری جانب مند، کوہ پشت میں رات گئے ایک چھاپے کے دوران عمر ولد لیاقت گہرام کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے گھر کی تلاشی کے بعد عمر کو اپنے ساتھ لے جایا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بلوچستان میں ہزاروں افراد پاکستانی فورسز کے تحویل میں ہیں۔