
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق امریکی فوج بہت مضبوط آپشنز پر غور کررہی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلانے لگے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال پر قریبی نظر ہے، مظاہرین کی ہلاکتیں ناقابلِ قبول ہیں، امریکی فوج بہت مضبوط آپشنز پر غور کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی پروگرام پر بات چیت کا پیغام ملا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو ممکنہ ایرانی ردعمل کا خوف لاحق ہے، بریفنگ کے دوران حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔
امریکی صدر منگل کو مشیروں سے ملاقات کریں گے، صدر ٹرمپ نے ایران میں انٹرنیٹ کی بحالی کیلئے ایلون مسک سے بات کرنے کا عندیہ دے دیا۔





































































































































































































































































































































































