
وی بی ایم پی کے احتجاج کا آج 6054 واں روز، جبری لاپتہ عبدالقہار اور مصور قمبرانی کی بازیابی کا مطالبہ
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6053ویں روز جاری رہااس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور اظہار یکجتی کی،
انہوں نے جبری گمشدگیوں بالخصوس بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا، اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیااس موقع پر عبدالقہار اور مصور قمبرانی کے لواحقین نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) سے رابطہ کرکے شکایت کی کہ سیکورٹی فورسز نے رواں سال 16 جنوری رات 12 بجے کو کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی میں چھاپوں کے دوران عبدالقہار ولد عبدالجبار قمبرانی اور مصور قمبرانی ولد افضل قمبرانی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
لواحقین نے تنظیم سے یہ بھی شکایت کی، انہوں نے انتظامیہ سے کئی بار رابطہ کیا، لیکن نہ عبدالقہار اور مصور کی گرفتاری کی وجہ بتایا جارہا ہے، اور نہ ہی ان کے سلامتی کے حوالے سے معلومات فراہم کیا جارہا۔



































































































































































































































































































































































































