
وی بی ایم پی کو خضدار میں 8 نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی شکایت موصول
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کو اطلاع ملی ہے کہ 10 دسمبر کو ضلع خضدار کے علاقے گریشہ سے فورسز نے آٹھ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت درج ذیل ہے:عارف حمبل ولد گجیان، ضمیر احمد ولد عبدالواحد، زاہد احمد ولد زہری خان، بشیر ولد زہری خان، ظہور احمد ولد فتح خان، عبدالمالک ولد اللہ بخش، شاہ نواز ولد رحمت، اور عرفان حسین ولد ہیر خان۔
وی بی ایم پی نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور اہلِ خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔




































































































































































































































































































































































































