
وی بی ایم پی کا احتجاج 6042 ویں روز میں داخل، جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ
کوئٹہ: وی بی ایم پی کے زیرِ اہتمام جبری گمشدگیوں کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ 6042 ویں روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔
مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کی۔
شرکاء نے جبری گمشدگیوں کے فوری خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔




































































































































































































































































































































































































