وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 9572 ویں روز میں داخل، علی اصغر کی جبری گمشدگی کو 24 سال مکمل

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 9572 ویں روز بھی جاری رہا۔

کیمپ میں شریک لاپتہ افراد کے لواحقین نے بتایا کہ علی اصغر کی جبری گمشدگی کو آج 24 سال مکمل ہوگئے، لیکن تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

وی بی ایم پی کے مطابق جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔