
وڈھ کاکا ہیر فائرنگ سے نوجوان قتل پنجگور پاکستانی فورسز کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ
خضدار: وڈھ کے علاقے کاکا ہیر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مدینہ ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے نوجوان کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت نواب ولد محمد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے، جو قوم گمشادزئی سے تعلق رکھتا تھا اور رہائشی میہاندر وڈھ کا تھا۔
مقتول کی عمر تقریباً 22 سال بتائی جاتی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں گذشتہ شب پنجگور کے علاقے رخشان پل کے مقام پر قائم کیمپ پر کیا گیا جہاں حملہ آوروں نے متعدد راکٹ فائر کرنے سمیت دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے کے بعد آج صبح سویرے علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھنے میں آئی۔




































































































































































































































































































































































































