
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے 15 نومبر کو اہم پریس کانفرنس کا اعلان
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اور جنرل سیکرٹری حوران بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ کل بروز ہفتہ، 15 نومبر کو دوپہر 3 بجے احتجاجی کیمپ میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔تنظیم نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم پریس کانفرنس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر مشترکہ موقف مضبوطی سے پیش کیا جا سکے۔




































































































































































































































































































































































































