
نوشکی کلی جمالدینی روڈ پر فائرنگ، دو افراد زخمی
نوشکی: کلی جمالدینی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حاجی ثناءاللہ ولد عطاءاللہ جمالدینی اور نوربخش ولد میراحمد جمالدینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




































































































































































































































































































































































































