

نوشکی غریب آباد کی کم سن بچی کے علاج کے لیے عوامی اپیل
نوشکی: غریب آباد کی ایک کم سن بچی دل کے آپریشن کے بعد انفیکشن کا شکار ہے، اور اس نازک گھڑی میں اس کے والد عبدالقادر بڑیچ شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ ننھی پری تانیہ بڑیچ ہے، اور اس کے علاج کے لیے فوری طور پر مالی معاونت کی ضرورت ہے۔
ہم نوشکی کے عوام سے خصوصی اپیل کرتے ہیں کہ اپنے روزمرہ کے معمولات میں سے بس ایک دن کا چائے پانی یا چھوٹی سی تفریح کا خرچ اس بچی کی زندگی کے لیے وقف کریں۔ چاہے وہ پچاس روپے، سو روپے یا پانچ سو روپے ہی کیوں نہ ہوں، یہ رقم کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
اہلِ نوشکی!ہوٹلوں میں بیٹھنے والے دوست احبابفٹبال اسٹیڈیم میں شائقینبازاروں اور گلی محلوں کے لوگسب اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں اور یہ امدادی رقوم براہ راست بچی کے والد عبدالقادر بڑیچ تک پہنچائیں تاکہ شفافیت برقرار رہے اور فوری علاج ممکن ہو سکے۔مزید برآں، یہ تجویز بھی پیش کی جاتی ہے کہ فٹبال اسٹیڈیم کی مینجمنٹ اور دیگر سماجی حلقے ایسے ضرورت مندوں کے لیے وقتاً فوقتاً خصوصی مہمات کا انعقاد کریں۔
اس طرح کھیل کے میدان اور عوامی اجتماعات نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہوں گے بلکہ انسانیت کی خدمت کا بھی بڑا مرکز بن سکتے ہیں۔یہ ننھی بچی ہم سب کی بیٹی ہے۔ آئیں، اپنے حصے کا دیا جلائیں اور اس کے مستقبل کو بچانے میں والدین کا ساتھ دیں۔ عبدالقادر بڑیچ فون نمبر : 03473698336اپنی مالی امداد اس اکاؤنٹ پر بھیجیں:بینک الحبیب: Pk88BHAL30250095000096013 اکاؤنٹ ٹائٹل: Abdul Qadir ایزی پیسہ اکاؤنٹ/رابطہ نمبر: 03458360098اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ اپیل ہر اس شخص تک پہنچ سکے جو مدد کرنے کی نیت رکھتا ہے۔






































































































































































































































































































































































