نسرینہ بلوچ کی جبری گمشدگی باعث تشویش ہے، فوری باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نصراللہ بلوچ

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ 22 نومبر کی رات سیکورٹی فورسز نے حب چوکی کے علاقے دڑو میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر تیرتاج کے رہائشی نسرینہ ولد دلاور کو حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جو باعث تشویش ہے جسکی مذمت کرتے ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نسرینہ بلوچ کی ماورائے قانون گرفتاری کے بعد جبری گمشدگی کا فوری طور پر نوٹس لیں، اگر بلوچ بچی پر کوئی الزام ہے تو ان کو منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اور اسے ملکی قوانین کے تحت اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے، اور اگر بےقصور ہے تو ان کی رہائی کو یقینی بنانے میں اپنی کردار ادا کرکے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔