IMG 20251102 150855 525

نال ایک نوجوان لاپتہ تربت پنجگور پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین بازیاب

خضدار نال: عبدالستار ولد جان محمد نامی نوجوان کو 29 اکتوبر کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے نال بازار سے حراست میں لیا، جس کے بعد تاحال اس کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

اہلِ علاقہ اور لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عبدالستار کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب تربت علی آباد کوشقلات سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے دو نوجوان، شاہجان ولد عبدالمجید اور عبدالحفیظ ولد ماسٹر مولابخش، بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔ دونوں نوجوانوں کو 27 اکتوبر کو فورسز نے حراست میں لیا تھا، جبکہ وہ یکم نومبر کو بازیاب ہوئے۔

اسی طرح پنجگور سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا نوجوان ضمیر ولد نورالحق بھی بازیاب ہوگیا ہے۔ ضمیر بلوچ کو 29 اکتوبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔تاہم اسی روز پنجگور سے حمزہ ولد محمد عالم اور شاہ حسین ولد شفی جان نامی مزید دو نوجوانوں کو بھی فورسز نے حراست میں لیا تھا، جو تاحال لاپتہ ہیں۔

بلوچستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے طویل عرصے سے جبری گمشدگیوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔