
مستونگ پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، لواحقین کا احتجاج، شاہراہ بند
مستونگ: پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، جس کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا۔
جاں بحق نوجوان کی لاش نواب ہوٹل کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دیا گیا، جس کے باعث شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ دشت عمر ڈور کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے تیل لے جانے والا رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کا تعلق کلی ڈنڈ سے بتایا جا رہا ہے۔
احتجاجی مظاہرین واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ دھرنا تاحال جاری ہے۔



































































































































































































































































































































































































