
مستونگ مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
مستونگ: بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صوفی حیدر اور ان کا بیٹا عبدالباری زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




































































































































































































































































































































































































