
مستونگ تعمیراتی کمپنی کے 9 مزدور اغواء، قلات مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی
مستونگ: بدھ کی شام نامعلوم مسلح افراد تعمیراتی کمپنی کے 9 مزدور کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
دریں اثناء منگچر میں کوئٹہ، کراچی مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی۔علاقائی ذرائع کے مطابق یہ ناکہ بندی ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جبکہ اس دوران فائرنگ و دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی۔مستونگ واقعے کے بعد پاکستانی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔مستونگ پولیس انتظامیہ کے مطابق اغوا کیے گئے افراد کا تعلق پنجاب اور سندھ سے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مذکورہ افراد ایک سرکاری منصوبے پر کام کر رہے تھے، جہاں مسلح افراد نے گھیراؤ کر کے انھیں تحویل میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔




































































































































































































































































































































































































