IMG 20251007 155425 288 1

لسبیلہ حادثہ باپ بیٹی جاں بحق، اقلیتی کونسلر لال چند لاسی کی کار ٹرک سے ٹکرا گئی

لسبیلہ: اوتھل کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں کار اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں جام گروپ کے اقلیتی کونسلر لال چند لاسی اور ان کی بیٹی مہک موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔