IMG 20251220 161235 720

شدید سردی اور بارش کے باوجود جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاج 6035ویں روز بھی جاری

شدید سردی اور بارش کے موسم میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کی جانب سے قائم پرامن احتجاجی کیمپ آج بروز ہفتہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6035ویں روز بھی جاری رہا۔

وی بی ایم پی نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کا احتجاجی کیمپ سردیوں کے سخت موسم کے باوجود کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رکھا جائے گا، جب تک جبری گمشدگیوں کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا اور لاپتہ افراد کو منظرِ عام پر نہیں لایا جاتا۔