
سوراب مسلح افراد کی ناکہ بندی، پولیس اہلکار ہلاک، چوکی پر قبضہ، اسلحہ ضبط
سوراب: کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسلح افراد نے تقریباً ایک گھنٹے تک ناکہ بندی اور چیکنگ کی، جس کے دوران ایک بی سی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے لیویز کی ایک چوکی کو اپنے قبضے میں لے لیا اور کوئٹہ سے آنے والی پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ضبط کر لیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار محمد جان ولد محمد یوسف ہلاک ہوگئے۔
ہلاک اہلکار 47 سالہ، خضدار کے رہائشی تھے۔ مسلح افراد نے جب بی سی اہلکاروں کے اسلحہ لے رہے تھے کہ اہلکار نے ان پر فائرنگ کی جس پر جوابی فائرنگ میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی مکمل کر کے قلات سے خضدار واپس جا رہے تھے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔




































































































































































































































































































































































































