
سبی 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان رپورٹ نہیں
سبی اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں معمولی تشویش دیکھی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.0، گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز سبی شہر سے 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ اداروں نے صورتِ حال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔









































































































































































































































































































































































