
سبی، کیچ اور قلات میں مسلح کارروائیاں — فوجی کیمپ اور گیس گاڑی پر حملے، فورسز کو جانی نقصان
سبی، کیچ اور قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے مختلف کارروائیوں میں پاکستانی فورسز اور گیس لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر کیچ کے علاقے گومازی کے پہاڑی مقام دیزیگ میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
قلات کے علاقے مرجان میں بوزر گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔






































































































































































































































































































































































