خضدار ٹریفک حادثہ، چھ افراد جانبحق، متعدد زخمی

خضدار وڈھ کے قریب ایک مسافر کوچ موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں کار سے ٹکرا گئی، جس کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں چھ افراد کے جانبحق ہونے جبکہ پندرہ سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔