IMG 20251116 164833 714

خضدار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

خضدار: بولان کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد اشرف ولد حمزہ میراجی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد اشرف، اسما جتک کے ماموں تھے۔ یاد رہے کہ اسما جتک اغوا کیس رواں سال کے آغاز میں سامنے آیا تھا اور بعد ازاں وہ بازیاب ہوگئی تھیں، جبکہ ان کی بازیابی کے لیے اہلِ خانہ نے احتجاج بھی کیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔