خضدار فیروز آباد سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

خضدار:فیروز آباد سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق لاش کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں جبکہ مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔