
خضدار سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو تین سال مکمل ہونے پر 8 نومبر کو ریلی نکالی جائے گی۔
خضدار: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو تین سال مکمل ہونے پر ریلی نکالی جائے گی سلمان بلوچ کو 13 نومبر 2022 کو کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔
سلمان بلوچ کی طویل جبری گمشدگی کے خلاف ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے 8 نومبر کو سہ پہر 3 بجے شہید پروفیسر عبدالرزاق چوک خضدار سے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جب کہ اسی روز شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک آن لائن مہم بھی چلائی جائے گی۔
سلمان بلوچ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ خضدار کے باشعور اور غیور شہریوں طلبہ ، وکلا، صحافیوں، سیاسی و سماجی کارکنان، خواتین اور جبری لاپتہ افراد کے خاندانوں سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس پرامن احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور سلمان بلوچ سمیت تمام جبری لاپتہ بلوچوں کی باحفاظت بازیابی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
انہوں نے کہا کہ جو احباب خضدار میں موجود نہیں وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اس مہم میں شامل ہو کر اپنا انسانی، اخلاقی اور قومی فرض ادا کریں ۔








































































































































































































































































































































































































