IMG 20260203 103455 776

خان آف قلات کا انتباہ پاکستانی فوج کا بلوچستان سے انخلا ہی پاکستان کے مفاد میں ہے

خان آف قلات سلیمان داؤد احمد زئی نے بیان میں کہا ہے کہ طویل جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان کو چاہیے کہ وہ جتنی جلد ممکن ہو اپنی فوج بلوچستان سے نکال لے کیونکہ اسی میں اس کی بھلائی ہے، اور بلوچ قوم انہیں محفوظ راستہ دینے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو زبردستی اپنے ساتھ رکھنا ممکن نہیں رہا، پوری بلوچ قوم دفاعی جدوجہد کا حصہ بن چکی ہے اور یہ جنگ جتنی طویل ہوئی پاکستان کے لیے اتنی ہی تباہ کن ثابت ہوگی۔ خان آف قلات نے مزید کہا کہ پاکستان کو برطانیہ اور امریکا کی گوریلا جنگوں میں ناکامیوں سے سبق سیکھنا چاہیے، بصورت دیگر معیشت اور ریاست دونوں کو ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔